بھٹکل:25/ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مختلف مقامات پر مسیح علیہ السلام کے جنم دن کے موقع پر پوری عیسائی برادری نے کرسمس تہوار خوشی ومسرت کے ساتھ منائی۔
اتوار کی صبح تعلقہ کے منڈلی ، پرورگا، تیرن مکی ، کریکال ، بائیلور ، شرالی ، الویکوڑی سمیت تمام چرچوں میں امن و شانتی کے لئے خصوصی پرارتھنا کی گئی۔ جہاں عیسائی مذہبی پیشواؤں نے انسانی بھلائی اور امن کو بحال و قائم رکھنے کےپیغامات دئیے گئے۔ نئے نئے کپڑوں میں ملبوس لوگوں نے ایک دوسر ے کے ساتھ جشن منایا ۔ شام میں چرچوں کو قمقموں سے سجایا گیا تھا اور مختلف ثقافتی ، مذہبی پروگرامات کو پیش کیا گیا ۔